ْ تبدیلی سرکار کے دور میں ادویات کی عدم دستیابی پر مریضوں کو سڑکوں پر آنا پڑا‘ سلمان رفیق

اکتوبر اور نومبر کے پہلے دو ہفتے ڈینگی کے حوالے سے اہم ہیں،حکومت جنگی بنیادوں پر کام کرے

پیر 23 ستمبر 2019 13:33

ْ تبدیلی سرکار کے دور میں ادویات کی عدم دستیابی پر مریضوں کو سڑکوں پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی ہر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں کینسر کے ہزاروں مریضوں کیلئے مفت ادویات کا وسیع انتظام تھا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کو جاری تحریری بیان میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 18ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ۔

افسوس تبدیلی سرکار کے دور میں ادویات کی عدم دستیابی پر مریضوں کو سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز دور میں دن رات کی محنت سے ڈینگی کو کنٹرول کیاگیا ،اکتوبر اور نومبر کے پہلے دو ہفتے ڈینگی کے حوالے سے اہم ہیں،حکومت جنگی بنیادوں پر کام کرے ۔