مٹھہ ٹوانہ کے گائوں جبی میں بچے کی لڑائی کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا

پیر 23 ستمبر 2019 13:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) مٹھہ ٹوانہ کے گاوں جبی میں بچے کی لڑائی کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقتول کا پوسٹمارٹم کرواتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ریجن میں مٹھہ ٹوانہ کے گاوں جبی میں بچوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جو بڑوں تک پھیل گیا تو ثمرگجیال وغیرہ نے گھروں پرفائرنگ کر کے عمر دراز ولدسرفرازاعوان اورمدثرولدمحمدخان اعوان کو زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی تشویشناک حالت کے باعث عمر دراز دم توڑ گیا۔

جہاں مدثر زخمی کی حالت بہتر بتلائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقتول کا پوسٹمارٹم کرواتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :