کراچی نئے اقسام کے حشرات الارض کی زد میں آگیا،ایک کے بعد ایک نئے اقسام کے کیڑوں نے شہریوں کو مشکلات کا شکار کردیا

پیر 23 ستمبر 2019 13:45

کراچی نئے اقسام کے حشرات الارض کی زد میں آگیا،ایک کے بعد ایک نئے اقسام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) کراچی، مچھروں اور مکھیوں کے بعد نئے اقسام کے حشرات الارض کی زد میں آگیا اور ایک کے بعد ایک نئے اقسام کے کیڑوں نے شہریوں کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔کراچی کو آلودگی، کچرے کو ٹھکانے نہ لگانے اور بارشوں کے دوران نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے کے باعث جگہ جگہ گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے پہلے ہی مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

وقت کے ساتھ ساتھ شہریوں نے ان سے ابھی جان ہی چھڑوائی تھی کہ اب کراچی کے باسیوں پر اڑنے والے دوسرے قسم کے حشرات الارض نے حملہ کردیا۔شہر پر ہونے والی کیڑے مکوڑوں کی حالیہ یلغار کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔کراچی میں برسوں بعد صفائی مہم کے باعث جیسے ہی کچرا اٹھانے کا سلسلہ شروع ہوا تو اس میں پلنے والے حشرات الارض نے آبادیوں کا رخ کرلیا۔ان کیڑوں نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا جبکہ ماہرین کا ماننا ہے ایسے کیڑوں کے کاٹنے سے الرجی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی طرح ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے کیڑے کسی انسان کے کان اور ناک میں گھس سکتے ہیں لیکن اب تک اس حوالے سے ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :