لیاقت قائم خانی کو مزید 14 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا
ملزم نے اپنی صحت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا ‘شوگرکا مریض ہوں پرہیزی کھانے کی اجازت دی جائے. عدالت سے استدعا
میاں محمد ندیم پیر 23 ستمبر 2019 13:47
(جاری ہے)
کیس کی سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت قائم خانی نے بطور ڈی جی پارکس غیر قانونی الاٹمنٹ کی، انہوں نے باغ ابن قاسم کی زمین گلیکسی انٹرنیشنل کے قبضے میں غیر قانونی طور پر دی اور اس زمین کو باغ کے ریکارڈ سے بھی باہر کر دیا گیا.
تفتیشی افسر اصغر خان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے باغ ابن قاسم کی سیٹیلائٹ تصویریں بھی لی ہیں، لیاقت قائم خانی نے جان بوجھ کر 2005 میں باغ کا یہ ایریا چھوڑ دیا تھا. نیب نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں لیاقت قائم خانی کے گھر سے خزانہ بھی ملا ہے، ان کے پاس یہ مال کہاں سے آیا ابھی پتہ کرنا ہے، ان کے خزانے کی منی ٹریل بھی معلوم کرنی ہے لہذامزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے. عدالت کے روبرو ملزم لیاقت قائم خانی نے کہا کہ میں نے زمین کی الاٹمنٹ پر ایک دستخط بھی نہیں کیا، کوئی ایک دستخط ثابت ہو جائے تو بےشک پھانسی پر چڑھا دیں‘لیاقت قائم خانی نے عدالت کو اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ میں شوگر کا مریض ہوں پرہیزی کھانا کھاتا ہوں، روزانسولین لینا ہوتی ہے. انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے دو سگے بھائیوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم لیاقت قائم خانی کو مزید تفتیش کے لیے 14 روزکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا. نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو سے ہے‘ کھپرو اور سندھڑی کے علاقوں میں لیاقت قائم خانی کی مبینہ طور پر 500 ایکڑ سے زائد زرخیز زرعی زمین ہے. کھپرو میں ایک ایکڑ پر محیط جدید سہولیات سے مزین سینٹرلی ایئر کنڈیشن بنگلے کے علاوہ برائلر مرغی کے کئی فارمز، بھینسوں کے باڑے اور کھپرو شہر کے وسط میں مارکیٹس بھی ہیں. قریبی ذرائع کے مطابق کھپرو میں دو ایکڑ پر محیط شاندار پارک میں والد کا عالی شان مقبرہ تعمیر کیا گیا ہے، پارک نما قبرستان کا ڈیزائن کراچی کے باغ ابن قاسم سے ملتا جلتا ہے‘لیاقت قائم خانی کے والد اتائی ڈاکٹر تھے اور ان کے نام پر میرپورخاص میں نجی کالج بھی قائم ہے. واضح رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے کراچی میں گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز و سامان اور دستاویزات برآمد کی تھیں.مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.