متشبہ پیکٹ کی اطلاع پرمانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹ انٹرچینج کو خالی کرا لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 14:09

متشبہ پیکٹ کی اطلاع پرمانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹ انٹرچینج کو خالی ..
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2019ء) : مانچسٹر ایئرپورٹ کے قریب ٹرانسپورٹ انٹرچینج پر مشتبہ پیکٹ برآمد ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹ انٹرچینج پر مشتبہ پیکٹ برآمد ہوا ہے۔جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ مانچسٹر ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹ انٹرچینج کو خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال سٹیشن پر تمام بسوں اور ٹرینوں کی سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ اسٹیشن پر موجود افراد کو پولیس افسران کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :