کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ہونے والی قتل کی واردات کا پولیس نے سُراغ لگا لیا

شاہین کو اُس کے دوست فیصل نے گھر میں گھُس کر تیز دھار آلے سے قتل کیا، ناجائز تعلقات قتل کی وجہ بنے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 15:08

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ہونے والی قتل کی واردات کا پولیس نے سُراغ لگا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، آصف خان) سرجانی ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل گھر میں قتل ہونے والے شخص شاہین کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ یوں اس قتل کی واردات کا معمہ ایس آئی او غلام رسول ارباب نے حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق شاہین کو اسکے دوست فیصل نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ یہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مقتول اور قاتل ایک ہی محلے کے رہائشی اور دوست تھے۔ دونوں کی بیویاں بھی آپس میں دوست تھیں ۔شاہین اور فیصل کی بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات وجہ قتل بنی۔ملزم فیصل کی بیوی تقریبا ایک ماہ سے اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر تھی اور مسلسل طلاق کے لئے زور دے رہی تھیں۔ مقتول شاہین نے فیصل کی بیوی کو موبائل سم لیکر دیئے تھے جس پر گھنٹوں بات کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس نے ریکارڈ حاصل کرلیا۔شاہین کی بیوی کوجب دونوں کے بارے میں علم ہوا تو قتل سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی۔فیصل نے شاہین کے والد کو اپنے بیٹے کو سمجھانے کیساتھ قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم فیصل نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا فیصل کی بیوی کے زیر استعمال موبائل سم بھی شاہین کے نام پر رجسٹر ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے باریک بینی سے واردات سے پردہ اٹھا دیا۔ ملزم فیصل نے مقتول دوست شاہین کو رات کے وقت نشہ آور دوا کھلا دی تھی مقتول گھر جاکر سویا تو ملزم فیصل نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے سر پر ضرب لگائے اور فرار ہوگیا۔ خون بہنے سے شاہین کی موت ہوگئی۔مقتول شاہین کے والد محمد شاہ عالم نے پہلے ہی مقدمے میں فیصل پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔