تاندلیانوالہ کی مشہور شاہراہ قائد اعظم روڈ پر خطرناک حادثہ

تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکراگیا، دونوں شدید زخمی ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 15:49

تاندلیانوالہ کی مشہور شاہراہ قائد اعظم روڈ پر خطرناک حادثہ
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کی مشہور شاہراہ قائداعظم روڈ پر ایک خطرناک حادثہ رونما ہوگیا۔ تیز رفتار موٹرسائیکل راہگیر میں ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں انتہائی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔ مگر حالت زیادہ تشویشناک ہونے کے باعث دونوں مریضوں کو فیصل آباد ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ راہگیر کی شناخت مرزا ارشاد کے نام سے ہوئی۔