تاندلیانوالہ: نواحی گاؤں جلی فتیانہ میں سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو قتل کرڈالا

خاتون ایک بچے کی ماں تھی، لوگوں کے مطابق خاتون کو کیڑے مارسپرے زبردستی پلا کر مارا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 15:55

تاندلیانوالہ: نواحی گاؤں جلی فتیانہ میں سسر اور دیور نے مل کر خاتون ..
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ تھانہ گڑھ فتح شاہ کے گاوٴں جلی فتیانہ میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔جس میں مبینہ طور پر سُسر نے اپنے ایک بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی بہو کومار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سسر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر طیش میں آکر دیور کے ساتھ مل کر اپنی بہو عابدہ بی بی زوجہ محمد بلال پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

خاتون کے شور پر اہل محلہ اور رشتہ دار اکٹھے ہوگئے تو انہوں نے خاتون کو فصلوں میں کرنے والا زہر والا سپرے خاتون کو پلا دیا۔ جس کی بنا پر خاتون کی موت واقع ہوگئی، خاتون ایک بچے کی ماں تھی۔ قتل کے بعد ملزمان محمد افضل ولد منصب اور منصب ولد دلاور نے قتل کو خودکشی کا نام دے دیا، مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا۔ اور ملزمان کے خلاف عابدہ بی بی کے بھائی وسیم کی مدعیت میں تھانہ گڑھ فتح شاہ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :