ننکانہ صاحب: گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن کی طالبہ صباء کوثر نے ضلع کا نام روشن کر دیا

صباء کوثر نے انگریزی مضمون نویسی کے مقابلوں میں پنجاب بھر میں دُوسری پوزیشن حاصل کر لی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 16:04

ننکانہ صاحب: گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن کی طالبہ صباء کوثر ..
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن کی طالبہ صباء کوثر نے پنجاب بھر میں اپنے ضلع ننکانہ صاحب کا نام روشن کر دیا۔ مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں طالبہ صباء کوثرنے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ منڈی واربرٹن سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن کی ہونہارایف ایس سی کی طالبہ صبا ء کوثر نے پنجاب لیول پر منعقد ہونے والے انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

صباء کوثر کو اس شاندار کامیابی پرڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم جاوید اقبال بابر،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن مس بلقیس اختر،محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ کالج سٹوڈنٹس اور شہریوں نے مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واربرٹن کی ہونہار طالبہ صباء کوثر نے اپنا، اپنے والدین، اپنے کالج، اپنے شہرواربرٹن اور اپنے ضلع ننکانہ صاحب کا نام روشن کیا اور سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

صباء کوثر کے والدین اور رشتہ دار اپنی اس ہونہار بیٹی کی شاندار کامیابی پربہت مسرور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کی قابلیت پر وہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں، کم ہے۔

متعلقہ عنوان :