وہاڑی: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی بے نامی اور لاوارث جائیدادوں کا ہر صورت کھوج لگانے کی ہدایت

اجلاس کے دوران اے ڈی سی آر ملک مشتاق حسین نائچ،اے سی وہاڑی احمد نوید ، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب کی بھی شرکت

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 16:28

وہاڑی: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی بے نامی اور لاوارث جائیدادوں ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کو تلاش کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھر پور طریقے سے کام کریں۔ حکو مت کی ہدایت کے مطابق لاوارث اور بے نامی جائیدادوں کا ہر صور ت کھو ج لگا یا جائے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ ان جائیدادوں کے اصل مالکان کون ہیں اور اس سے کون مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پراے ڈی سی آر ملک مشتاق حسین نائچ،اے سی وہاڑی احمد نوید ، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، تحصیلداران اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ بے نامی جائیدادوں کی وجہ سے ملک اور قوم کو نقصان پہنچا تا ہے اور اس طریقے ٹیکس چھپانے کی بھی کوشش کی جاتی ہے اور بد عنوانی اور ناجائز ذرائع سے جائیدادایں بنانے کا کام کیا جا تا ہے جس کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :