معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 23 ستمبر 2019 17:29

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی سندھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔