وزیراعلیٰ بلوچستان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات

پیر 23 ستمبر 2019 17:35

وزیراعلیٰ بلوچستان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے فلائی ویٹ رینکنگ چیمپئن باکسر محمد وسیم نے پیر کو کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کیلئے کھیل کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے بہترین انعقاد کیلئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی، باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ میں فتح بلوچستان کیلئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم کیلئے 5 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :