وہاڑی: احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کافی حد تک مچھر کے لاروے کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے:ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

انسداد ِ ڈینگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس، عرفان علی کاٹھیا کی ڈینگی سرولنس ٹیموں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 17:00

وہاڑی: احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کافی حد تک مچھر کے لاروے کی افزائش ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ ڈینگی سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کافی حد تک مچھر کے لاروے کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔حکو مت پنجاب کی ہدایت ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ملک مشتاق حسین نائچ، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جاوید خالد، ڈاکٹر احمد فراز، فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر فواد ، ڈی ای او سیکنڈری جاوید باجوہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت دی کہ ڈینگی سرولنس ٹیمیں کام کی رفتار کو مزید تیز کریں۔

ڈینگی سرولنس ٹیمیں گھر گھر جا کرمچھر کے لاروے کو چیک کریں ۔لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں بچوں کو بھی ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور بچوں کی سائنس کی نوٹ بک پر ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر درج کی جائیں اور بچے اس پراپنے والدین سے دستخط کروا کے لائیں۔اس طریقے سے والدین کو بھی ڈینگی کے حوالے سے مز ید آگاہی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ڈینگی سرویلنس ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ انسداد ڈینگی ٹیموں سے تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اگر کسی بھی گھر یا دکان سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔تو اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مو قع سے گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :