پاک ویلز اسلام آباد میں دوسرا کار میلہ منعقد کرے گا

رواں سال کے اوائل میں اسلام آباد میں ایک کامیاب کار میلے کے انعقاد کے بعد اب PakWheels.com ایک مرتبہ پھر وفاقی دارالحکومت میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔ تو اپنے کیلنڈر پر نشان لگا لیجیے 6 اکتوبر 2019ء کی تاریخ پر کہ جس دن صبح 10 سے شام 6 بجے تک پاک ویلز کار میلہ اسلام آباد 2F2F، لیک وِیو پارک میں ہوگا

پیر 23 ستمبر 2019 17:14

پاک ویلز اسلام آباد میں دوسرا کار میلہ منعقد کرے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء) رواں سال کے اوائل میں اسلام آباد میں ایک کامیاب کار میلے کے انعقاد کے بعد اب PakWheels.com ایک مرتبہ پھر وفاقی دارالحکومت میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

تو اپنے کیلنڈر پر نشان لگا لیجیے 6 اکتوبر 2019ء کی تاریخ پر کہ جس دن صبح 10 سے شام 6 بجے تک پاک ویلز کار میلہ اسلام آباد 2F2F، لیک وِیو پارک میں ہوگا۔

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ موجود ہے لیکن ایسی جینوئن گاڑیوں کی خرید و فروخت ایک مشکل کام ہے۔

اس لیے PakWheels.com خرید و فروخت کا غیر معمولی موقع فراہم کرنے کے لیے خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک ہی جگہ پر جمع کرتا ہے۔ پاک ویلز کار میلہ ایک ایسا ہی پلیٹ فارم ہے۔

خریداروں کے پاس پسند کرنے کے لیے سینکڑوں گاڑیاں موجود ہوں گی۔ فروخت کرنے والوں کو اپنی کار کے لیے مناسب خریدار ڈھونڈنے کا جھنجھٹ بھی نہیں ہوگا۔ یہی نہیں بلکہ اسلام آباد کار میلے میں پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی بڑی ورائٹی بھی موجود ہوگی۔

پاک ویلز کار میلہ کے فائدے:

خریداروں کے لیے:

       سینکڑوں سرٹیفائیڈ اور جانچ شدہ کاریں برائے فروخت

       پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی 30 دن/1000 کلومیٹر کی وارنٹی

       صرف اچھی کنڈیشن کی گاڑیاں ہی سرٹیفائی کی جاتی ہیں

       پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی تصدیق شدہ دستاویزات

       فروخت کرنے والے عام افراد سے گاڑیاں خریدیں

فروخت کرنے والوں کے لیے

       اپنی کار فروخت کرنے کا زبردست موقع

       ہزاروں جینوئن خریداروں کی موجودگی

       پاک ویلز ٹیم کاروں کی آکشن شیٹ کی تصدیق کر سکتی ہے

       پاک ویلز ٹیم وہیں پر کاروں کی جانچ کر سکتی ہے

پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاریں ہی کیوں؟

یہ پروگرام ماہر ٹیکنیشنز کے ہاتھوں جدید آلات کے ذریعے گاڑیوں کی بھرپور جانچ کے بعد ہی ان کی تصدیق کرتا ہے۔

اگر کوئی گاڑی امپورٹڈ یعنی درآمد شدہ ہو تو پاک ویلز آکشن شیٹ کی تصدیق بھی کرتا ہے۔