ڈپٹی چیئر مین کی ترک اسپیکر سے ملاقات، تعلیم ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

ترکی پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے ،ہر فورم پر پاکستانی موقف کی حمایت کررہا ہے ،سلیم مانڈوی والا کی ملاقات میں بات چیت

پیر 23 ستمبر 2019 17:47

ڈپٹی چیئر مین کی ترک اسپیکر سے ملاقات، تعلیم ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان اورترکی نے تعلیم ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ترکی کے اسپیکر سے ملاقات کی جس میں یورو ایشین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ہوئی ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی حمایت کرنے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ترکی کے اسپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان اور ترکی نے تعلیم ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ترکی پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ترکی ہر فورم پر پاکستانی موقف کی حمایت کررہا ہے ۔ سینیٹ وفد نے جاپان کے پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا