وہاڑی: محکمہ عشر و زکوٰة کے پروگرام کے تحت 50 طلباء و طالبات میں ذاتی کاروبار کے لیے رقم تقسیم کر دی گئی

25ہزارروپے فی کس کے حساب سے پہلی قسط تقسیم کردی گئی دوسری قسط چند دن بعد تقسیم کی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 17:20

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) محکمہ عشروزکواة کے پرگرام سیپ کی طرف سے گزشتہ تین سال کے دوران ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سے مختلف کورسزپاس کرنے والے 50طلباء وطالبات کوذاتی کاروبارشروع کرنے کیلئے 25ہزارروپے فی کس کے حساب سے پہلی قسط تقسیم کردی گئی دوسری قسط چنددن بعدتقسیم کی جائے گی۔رقم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ووکیشنل انسٹیٹیوٹ وہاڑی میں منعقدہوئی۔

تفصیل کے مطابق ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سے گزشتہ تین سال کے دوران مختلف کورسزمکمل کرکے والے طلباوطالبات کواپنے کاروبارشروع کرنے کیلئے منتخب 50طلباء وطالبات میں فی کس25ہزارروپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔چیک حاصل کرنے والے طلباوطالبات وی ٹی آئی وہاڑی بوریوالہ اورلڈن سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی بانی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وصدرڈسٹرکٹ بورڈآف مینجمنٹ وی ٹی آئی وہاڑی حافظ محموداحمد شاد، ایگزیکٹو ممبرتحصیل مینجمنٹ کمیٹی وی ٹی آئی وہاڑی میاں خالد محمود،ڈسٹرکٹ زکوة آفیسروہاڑی طاہرمحموداحمد،پرنسپل وی ٹی آئی بوریوالہ چوہدری محمد سرور،پرنسپل وی ٹی آئی وہاڑی شہاب ظفر قریشی،سینئر ایڈمشن اینڈ پلیسمینٹ افسر وی ٹی آئی وہاڑی حامد نیاز نے طلباوطالبات نے چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ہوئے حافظ محمود احمد شاد کاکہنا تھا کہ وی ٹی آئی سے کورسزمکمل والے پچاس طلباوطالبات کو اپنا ذاتی کاروبارشروع کرنے کیلئے محکمہ زکوٰة حکومت پنجاب کی طرف سے سیپ پروگرام کے تحت مالی معاونت کی گئی ہے جوایک انقلابی قدم ہے۔ اس سے نہ صرف ان کی مالی مشکلات میں کمی واقع ہوگی بلکہ ان کامستقل روزگارجاری ہونے سے ان کے خاندان کی کفالت میں بھی آسانی سے ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسرطاہرمحموداحمدنے بتایاکہ آج مالی معاونت کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں دوسری قسط25 ہزارروپے فی کس کے حساب جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :