Live Updates

فضل الرحمان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے‘اعجازچوہدری

فضل الرحمان مارچ کرنے کا شوق پورا کر لیں ، انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا،ان کے قول و فعل میںتضاد ہے

پیر 23 ستمبر 2019 18:37

فضل الرحمان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے‘اعجازچوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے ،فضل الرحمان نے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دے کر ذاتی مفادات حاصل کئے، فضل الرحمان ملک میںانتشار اور افرہ تفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس مقصد میںکامیاب نہیں ہوںگے،فضل الرحما ن کی سرپرستی میں سیاسی یتیموں کے ٹولے کی سیاست بند گلی میںپھنس چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان ہمیشہ کرپٹ حکومتوں کا حصہ رہے ، دس سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مزے لوٹے ، مظلوم کشمیریوں کے لئے فضل الرحمان کو آواز بلند کرنے کی توفیق تک نہ ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے جس جرات ، بہادری اور کمٹمنٹ کے ساتھ عالمی سطح پر مقدمہ لڑرہے ہیں اور اپنی مثال آ پ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابیاں فضل الرحمان کو ہضم نہیں ہو رہیں، اقتدار کا لالچی اور بھوکافضل الرحمان پہلی بار کسی حکومت کا حصہ نہیں بن سکا ، مولانا فضل الرحمان کی سیاست پورے ملک میں ختم ہوچکی ہے ، فضل الرحمان کا اپوزیشن بھی ساتھ نہیں دے رہی اپنا ساتھ کیا دیںگے، فضل الرحمان نے اسلام کو ہمیشہ اپنی ذات کے لئے استعمال کیا ہے ، وہ اسلام سے نہیں اسلام آباد سے پیا ر کرتا ہے، فضل الرحمان کا مارچ کسی ڈرامے بازی سے کم نہیں، فضل الرحمان کاپاکستانی سیاست میں ایک شعبدہ بازکا کردار ہے، فضل الرحمان مارچ کرنے کا شوق پورا کر لیں ، انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا، فضل الرحمان کے قول و فعل میںتضاد ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات