وہاڑی:پولیس لائنز وہاڑی میں ایس ڈی پی او آصف رضاکی زیر نگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

یہ تقریب آئی جی پنجاب کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آوٴٹ کو بہتر بنانے کے لئے منعقد کی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 17:29

وہاڑی:پولیس لائنز وہاڑی میں ایس ڈی پی او آصف رضاکی زیر نگرانی جنرل پریڈ ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آوٴٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ایس ڈی پی او آصف رضا کی زیر نگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ایس ڈی پی او نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پریڈ سے خطاب کے دوران نظم وضبط اور وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کی بات اچھے انداز میں سن لی جائے تو ان کی آدھی پریشانی ویسے ہی دور ہو جاتی ہے۔ لہٰذا تمام پولیس ملازمان اپنے رویہ میں بہتری لا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ میرٹ پر ریلیف دیں۔ آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دیں جبکہ جنرل پریڈ کے شرکاء کو ایلیٹ کے کوالیفائیڈ انسٹرکٹرز نے ویپن ہینڈلنگ اور ریڈ سے متعلق لیکچرز دئیے اور پریکٹس بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :