ایف آئی اے نے ایف بی آر سے صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی

پیر 23 ستمبر 2019 19:42

ایف آئی اے نے ایف بی آر سے صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء)ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے سے اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ۔صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق اداکارہ وماڈل صوفیہ مرزا کے پاس کڑوروں روپے کی بے نامی جائیداد بھی ہے۔ان کے خلاف منی لانڈرنگ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق صوفیہ مرزا گرفتاری کے خوف سے روپوش اور بیان دینے سے گریزاں ہیں۔