مہمند، بائیزئی موسیٰ خیل قوم300 ماربل کانوں پر کسی قسم کے سودا بازی کو تیار نہیں ہے،مشران

پیر 23 ستمبر 2019 23:09

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) مہمند، بائیزئی موسیٰ خیل قوم300 ماربل کانوں پر کسی قسم کے سودا بازی کو تیار نہیں ہے۔ قوم نے 10 رکنی کمیٹی کو 260 گھرانوں کے اتفاق رائے سے تشکیل دیا تھا۔ مگر پی ٹی آئی کے نام نہاد ورکرز آفسران میں غلط فہمی پیدا کر کے قوم کو لڑا رہے ہیں۔ ڈی پی او کا فیصلہ ماننے کو ہر گز تیار نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار موسیٰ خیل سڑہ خواہ کے درجنوں مشران ملک جمعہ خان، ملک علی خان، ملک عطاء خان، ملک تاج محمد و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ورکرز محمد علی اور مشتاق نے نے علیم خان کا نام استعمال کر کے یہاں کے آفسران سے غیر قانونی کام نکلوائے ہیں۔

(جاری ہے)

اور قوم کو آپس میں تقسیم کر کے لڑوا رہے ہیں۔ حالانکہ ملک انداز خان، ملک شہزادہ نے قومی فیصلے کر کے ہمیں تسلیم کیا ہے۔ مگر اب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع مہمند نے ہم پر زبردستی فیصلہ مسلط کر کے ماربل کانوں کو بند کیا ہے۔

جس سے یتیموں، بیوائوں اور قومی لوگوں میں شدید بے چینی پایا جاتا ہے۔ حالانکہ ایم این اے ساجد خان مہمند کو ووٹ ہم نے دیا ہے۔ اورمحمد علی و مشتاق کے ووٹ کا اندراج بھی یہاں نہیں ہے۔ اور پھر بھی ایم این اے اُن کا سفارش کر رہے ہیں۔ اقتدار کے نشے میں قوم پر سرا سر ظلم اور بدمعاشی کرتے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر 260 گھرانوں کی 10 رکنی کمیٹی سے انکار کیا گیا تو ہم کسی قسم کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ۔ بصورت دیگر ہم سخت احتجاج اور مذاحمت پر مجبور ہو جائینگے۔ اور نام نہاد پی ٹی آئی ورکر محمد علی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔