دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے ، پیرشبیر شاہ گیلانی

ّہمیں علاقائی سطح پر سرکاری تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کا بھی جائزہ لینا ہوگا ،گفتگو

پیر 23 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) اجلاس کی صدارت ویلفیئر کے چیئرمین پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کی منعقدہ اجلاس میں جنرل سکیرٹری ویلفیئر شاہد محمود سمیت متعدد ارکان ویلفیئر کی شرکت اجلاس میں چیئرمین ویلفیئر کی طرف سے تنظیم کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لینے کے ساتھ تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے 30 ارکان پر مشتمل فاونڈیشن کی ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اس موقع پر چیئرمین ویلفیئر فاونڈیشن سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ وقت میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں انکا کہنا تھا کہ ہمیں علاقائی سطح پر سرکاری تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کا بھی جائزہ لینا ہوگا تاکہ انکے حل کے لیے بھی ایک ایسی حکمت عملی اپنا سکیں جس سے زیر تعلیم طلبہ وطلبات کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں منعقدہ اجلاس میں یوم دفاع چھ ستمبر کے موقع پرویلفیئر کے زیر نگرانی دو روزہ علاقائی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلے جنکو محرم الحرام کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا ان دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں کی تاریخ کا دوبارہ اعلان بھی کیا گیا چیئرمین ویلفیئرنے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے نئی تاریخ 12اور 13اکتوبر کا اعلان کرتے ہوئے چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں محمد شاویز ،محمد سجاد ،ظاہر شاہ ،محمد سراج ،واجد حسین اور حافظ ارسلان کو شامل کیا گیا چیئرمین ویلفیئر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کمیٹی ممبران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بھلا کر ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کریں۔

۔۔۔۔۔۔