Live Updates

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کی پیشکش پر قائم، ’’کئی اہم معاملات پر ثالثی میں کامیاب رہا ہوں، عمران اور مودی کہیں گے تو ثالثی کروں گا‘‘: امریکی صدر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 22:20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی میڈیا سے بات چیت
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کئی اہم معاملات پر ثالثی میں کامیاب رہے ہیں اور ابھی بھی پاکستان کے ساتھ مختلد معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے پہلے والی امریکی قیادت نے پاکستان کے ساتھ برا سلوک کیا، انہیں معلوم نہیں تھا کہ پاکستان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام افغانستان کے استحقام سے وابسطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام ہو گا تو خطے میں استحکام ہو گا، پاکستان کے ساتھ پات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کو کہتا ہوں کہ مسائل کے حل کے لیے کچھ کریں، عمران اور مودی کہیں گے تو ثالثی کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم مودی تیار ہوں گے تو میں ثالثی کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے ایران کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران ایک اصل خطرہ ہے۔ امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم باہمی ملاقات سے قبل میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارت کے حجم میں اضافہ کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات