92نیوز کے بعد راؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام آپ نیوز پر بھی بند کر دیا گیا

آپ نیوز نے آج ہمیں بتایا ہے کہ ہمارا پروگرام نہیں چلے گا، آج رات شو نہیں ہو گا: راؤف کلاسرا کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 22:29

92نیوز کے بعد راؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام آپ نیوز پر بھی بند ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر 2019ء) 92نیوز کے بعد راؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام آپ نیوز پر بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’آپ نیوز نے آج ہمیں بتایا ہے کہ ہمارا پروگرام نہیں چلے گا،ہمارا شو بند کر دیا گیا ہے آج رات شو نہیں ہو گا، ہم اپنے ناظرین کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔

 
 یاد رہے کہ اس سے قبلسینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا اور سینئر تجزیہ کار عامر متین نے نجی ٹی وی چینل 92سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے کہاتھا کہ نجی ٹی وی سے بعض وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا ہے، اپنے تمام خیرخواہوں ، دوستوں اور ناظرین کو آگاہ کرتا ہوں کہ اب میرا پروگرام اس چینل پر نہیں دیکھ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا اور سینئر تجزیہ کار عامر متین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناظرین کو بتایا تھا کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل 92سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے اس وقت کہاتھا کہ میں اپنے تمام خیرخواہوں ، دوستوں اور ناظرین کو آگاہ کرتا ہوں۔ ان کا استعفیٰ فی الفور قابل قبول ہوگا۔ وہ اب مزید اس چینل پر پروگرام نہیں کریں گے۔اب 92نیوز کے بعد راؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام آپ نیوز پر بھی بند کر دیا گیا ہے اور اب انکا پروگرام آپ نیوز پر نہیں چل سکے گا اور انہیں ااس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر فرحان ورک نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا
 
اس پر ایک صارف نے کہا کہ آپ تو آج خوش ہوں گے آپ جنکو پسند نہیں کرتے تھے انکا پروگرام بند ہو گیا
 
 جس پر فرحان ورک نے جواب دیا کہ میں نے عامر متین کے خلاف ٹویت کیا تھا مین راؤف کلاسرا کا بہت بڑا فین ہوں۔