Live Updates

دہشتگردی کا مرکز پاکستان نہیں بلکہ ایران ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے: امریکی صدر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 23:38

دہشتگردی کا مرکز پاکستان نہیں بلکہ ایران ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مرکز پاکستان نہیں بلکہ ایران ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک کے سربراہان ان سے ملنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے عمران خان کا انتخاب کیا، عمران خان اچھے لیڈر اور دوست ہیں، ہ عمران خان پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں اور وہ خطے کی ترقی چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، پاکستان سے تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، عمران خان اور مودی کہیں تو کشمیر پر ثالثی کے لیے اب بھی تیار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور عمران خان پر اعتماد ہے، عمران خان بہترین وزیراعظم ہیں۔ پاکستان کے پاس ایک عظیم رہنما ہے جو اچھا کھلاڑی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ کل بھارتی وزیراعظم نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی، پاکستان تیار ہے لیکن دوسری طرف بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو تب ہی میں ثالثی کروا سکتا ہوں۔

اس ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز ہوسٹن جلسے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کافی جارحانہ زبان کا استعمال کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کروانے کی پیش کش کی۔تاہم اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان تو امریکا کی ثالثی کیلئے تیار ہے، لیکن بھارت اس سے انکار کر رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات