Live Updates

القاعدہ اور طالبان کو تربیت پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے دی

کونسل آن فارن افیئرز کے انٹرویو میں عمران خان کا متنازعہ بیان

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 24 ستمبر 2019 06:36

القاعدہ اور طالبان کو تربیت پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے دی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2019ء)   پاکستان میں اس وقت جتنے بھی معاشی ا ور دیگر مسائل ہیں ان کے پیچھے طالبان کی دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کا کلیدی کردار ہے۔پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنے خطے میں امن پیدا کرنے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ستر ہزار جانیں قربان کر کے افغانستان ا ور سرحدی علاقوں میں امن قائم کیا،بھارت کی چڑھائی اور دہشت گرد جاسوس بھیجنے کے باوجود بھی پاکستان نے کبھی جنگ جیسا اقدام اٹھانے کی کوشش نہیں کی۔

مگر اس سب کے باوجود پاکستان سے دہشت گردی کاٹھپہ ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتا۔اس کی وجہ کیا ہے اس کی وجہ ہمارے حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور غیر ملکی ایجنسیوں اورمیڈیا ٹاک میں بغیر سوچے سمجھے جواب دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت وزیراعظم نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہو ں نے27ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب کرنا ہے۔


گزشتہ روز ان سے کونسل آن فارن افیئرز میں امریکی تھنک ٹینکس نے گفتگو کے لیے مدعو کیا۔

امریکی شخص نے سوال کیاکہ اسامہ بن لادن اسلام آباد کے بہت قریب رہ رہا تھا آپ کی ایجنسیوں کو کیوں پتا نہیں چلااور بعدازاں تفتیشی کمیٹی نے اس کا کیا نتیجہ نکالا۔عمران خان نے ان کا جواب دینے کی بجائے 1980کی کہانی دہرانا شروع کی کہ جب طالبان کو پیدا کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکہ کی ایما پر بنایا گیااور انہیں تربیت پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے دی۔

عمران خان کے اس بیان کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیاپر بھی یہ کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آ رہا ہے جب اقوام متحدہ میں کشمیر ایشو زیر بحث ہے اور اس سے ایک روز قبل مودی اور ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ایسے میں عمران خان کی زبانی اس قسم کا بیان وطن عزیز کے مسائل کم کرنے کے بجائے زیادہ کرنے کا سبب ہی بن سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات