گلیمرس کی دنیا کی ملکہ کی نماز پڑھتے ویڈیو وائرل

میری خواہش ہے کہ اللہ مجھے خاتون اول بشریٰ بی بی جیسا بنا دے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 24 ستمبر 2019 06:55

گلیمرس کی دنیا کی ملکہ کی نماز پڑھتے ویڈیو وائرل
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2019ء) شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو کم ہی کہیں عزت مل پاتی ہے کیونکہ عام طور پر لوگ ا ن سے متعلق اچھے نظریات نہیں رکھتے مگر اس کے باوجود اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتااور معاشرے میں اس کے قد میں بھی اضافہ کر دیتا ہے۔پاکستانی فلم سٹار وینا ملک بھی اپنے دور میں فلم انڈسٹری کی پہچان تھی۔اسے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی پہچان ملی اور اسے یہ شہرت بالی وڈ سٹار سلمان خان کے شو بگ باس میں کردار ادا کرنے پر ملی تھی۔

بگ باس میں متنازعہ کردار ادا کرنے کے بعد وینا ملک شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔مگر بھارت سے آنے کے بعد انہوں نے ایک بزنس مین سے شادی کر لی تھی۔شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا اور گھر بار سنبھالنے لگ گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ کافی عرصے سے وہ سیاسی بیانات دینے کے حوالے سے بھی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔مگر دو سال قبل انہیں ایک مرتبہ اس وقت میڈیا میں بھرپور پذیرائی ملی تھی جب وینا کی برقع میں ملبوس ہونے کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

تاہم اب ایک بار پھر وینا خبروں اور خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین کی تعریف کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔یہ اس لیے ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں وینا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ برقع پہن کر نماز ادا کررہی ہیں۔ہر کسی نے انہیں تعریف و تحسین سے نوازااور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے اور اپنے خصوصی انعام و اکرام کے لیے چن لے۔

وینا ملک نے کچھ دن قبل یہ بھی کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں خاتون اول بشریٰ بی بی جیسی بن جاؤں یہ شاید اسی خواہش کو تکمیل تک پہنچانے کا سفر ہے کہ وینا نے اب برقع پہننا شروع کیا ہے اور نماز بھی ادا کرنے لگی ہیں۔دعا ہے کہ اللہ وینا ملک کو اپنے اس سفر پر استقامت عطا فرمائے اور اس کے گھر کو خوشیوں کا گہوارا بنائے رکھے۔