پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئین شپ کا کراچی میں آغاز

پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئین شپ 2019 کا آغاز آج سے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج پی این ایس بہادر کراچی میں ہو چکا ہے ۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی چیمپئین شپ میں پورے ملک سے تقریباً 400 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں

منگل 24 ستمبر 2019 12:39

پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئین شپ کا کراچی میں آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2019ء) پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئین شپ 2019 کا آغاز آج سے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج پی این ایس بہادر کراچی میں ہو چکا ہے ۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی چیمپئین شپ میں پورے ملک سے تقریباً 400 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔

 چیمپئین شپ کے دوران پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں مختلف رینجز میں مردوں، خواتین اورنو جوانوں کے لئے 24 ایونٹ منعقد کیے جا ئیں گے ۔

شوٹنگ اسپورٹس سے لگاؤ رکھنے والے کھلاڑیوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے بگ بور پسٹل کے 5 ایونٹس ، بگ بور رائفل (300میٹر) اور 0.22 اوپن سائٹ (50میٹر) کو چیمپئین شپ میں فیسٹیول میچز کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جو ہر کسی کے لئے اوپن ہیں اور ان کا چیمپئین شپ کے مجموعی سکور پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)



ایونٹ کے میچزنیشنل رائفل ایسوسی ایشن پاکستان کی زیر نگرانی انٹرنیشنل اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن کے موجودہ قواعدوضوابط کے عین مطابق منعقد کیے جارہے ہیں۔

 اس بڑے ایونٹ میں پاک بحریہ کے علاوہ مسلح افواج ، صوبوں اور بہت سے دوسرے اداروں کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

 سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئین شپ2008 میں متعارف کروائی گئی جبکہ اس کا انعقادہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔پاک بحریہ چیمپئین شپ کے آغازسے ہی اس کی میزبانی کرتی چلی آ رہی ہے اور اب تک منعقد ہونے والی تمام چیمپئین شپس کی فاتح ہے۔
                                                                             

متعلقہ عنوان :