وہاڑی:تھانہ لڈن کی حدود موضع موہل میں شر پسند عناصر کی شرمناک واردات

نامعلوم مسلح افراد ایم اے پاس خاتون کی تعلیمی ڈگریاں لُوٹ کر اسکے بالوں پر ہیئر ری موونگ کریم لگا کر فرار ہوگئے، خاتون کے سر اور بھنوؤں کے بال اُتر گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 24 ستمبر 2019 15:51

وہاڑی:تھانہ لڈن کی حدود موضع موہل میں شر پسند عناصر کی شرمناک واردات
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 ستمبر 2019، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) پولیس تھانہ لڈن کی حدود موضع موہل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انوکھی واردات کرڈالی۔ 4 نامعلوم مسلح افرادموضع موہل کی رہائشی خاتون کوثرفیاض کے گھر رات کے وقت دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اس کی تعلیمی ڈگریاں چھین لیں جبکہ مسلح افراد کوثر فیاض کا منہ اور ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کے بال کاٹتے رہے اور جاتے ہوئے اس کے سر اور بھنوؤں پر ہیئر ری موونگ کریم لگا کر فرار ہوگئے۔

فجر کے وقت اہلخانہ نے جاگ کر کوثر فیاض کو رسیوں سے آزاد کروایا۔ متاثرہ خاتون کوثر فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری زندگی اور کیریئر تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میرے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری زندگی میں ایسا مقام بھی آئے گا۔ حکومت وقت فوری معاملہ کا نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کرے ۔


جبکہ کوثر فیاض کے سسر حاجی رمضان نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان,وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ذرائع کے مطابق کوثر فیاض گزشتہ روز نوکری کیلئے انٹرویو دے کر آئی تھی۔ پولیس تھانہ لڈن نے متاثرین کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔مظلوم خاتون کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔