Live Updates

وزیراعظم کے بیان ’’القاعدہ اور طالبان کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے تریت دی‘‘ پر تحریکِ انصاف کی وضاحت

وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی تھی اور انہوں نے غلطی سے مجاہدین کو القاعدہ کہہ دیا تھا: ہمایوں اختر خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 24 ستمبر 2019 21:22

وزیراعظم کے بیان ’’القاعدہ اور طالبان کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے بیان ’’القاعدہ اور طالبان کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے تریت دی‘‘ پر تحریکِ انصاف نے وضاحت پیش کر دی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی تھی اور انہوں نے غلطی سے مجاہدین کو القاعدہ کہہ دیا تھا۔ ہمایوں اختر خان نے نجی ٹیوی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجاہدین کہنا تھا لیکن غلطی سے القاعدہ کہہ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکہ کی ایما پر بنایا گیااور القائدہ اور طالبان کو تربیت پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے دی تھی۔عمران خان کے اس بیان کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے اور پاکستان میں بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی تھی اور انہوں نے غلطی سے مجاہدین کو القاعدہ کہہ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پوری دنیا میں روس کی شکست میں پاکستان کا کردار مانتی ہے لیکن ہم ہی نہیں مانتے۔ بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٹرمپ نے اسے پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں 16 ممالک کی حمایت حاصل نہ کر سکنے پر ردعمل دیتے ہوئے ہمایوں اخترخان کا کہنا تھا ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ اس وقت وزیراعظم نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہو ں نے27ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب کرنا ہےگزشتہ روز ان سے کونسل آن فارن افیئرز میں امریکی تھنک ٹینکس نے گفتگو کے لیے مدعو کیا۔ امریکی شخص نے سوال کیاکہ اسامہ بن لادن اسلام آباد کے بہت قریب رہ رہا تھا آپ کی ایجنسیوں کو کیوں پتا نہیں چلااور بعدازاں تفتیشی کمیٹی نے اس کا کیا نتیجہ نکالا۔عمران خان نے ان کا جواب دینے کی بجائے 1980کی کہانی دہرانا شروع کی کہ جب طالبان کو پیدا کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات