ہر شہری فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگائیں،رائو طاہر مشرف

بدھ 25 ستمبر 2019 14:40

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2019ء) کسی بھی معاشرے کی صحت کے ضامن درخت ہیں جو فضائی آلودگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،حکومت کی جانب سے گرین پاکستان مہم کا آغاز خوش آئند ہے ہر شہری کو چاہیئے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اس کی تھوڑی سی حفاظت کرلے تو ایک سال کے اندر پاکستان میں 22 کروڑ پودے لگائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو چاہیئے کہ جو لوگ غیر قانونی درختوں کی کٹائی میں ملوث ہیں ان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کروائے جائیں کیونکہ درختوں کے نہ ہونے سے زلزلے‘ طوفان آتے ہیں اور زراعت کیساتھ ساتھ جانی و مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ اس وقت ڈیمز کیساتھ ساتھ درختوں کا لگایا جانا سب سے اچھا حکومتی اقدام ہے اس سے پاکستان کو مستقبل میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا اس لئے تمام شہری درخت لگانے میں حکومت کی معاونت کریں جس نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔