Live Updates

الیکشن کمیشن ،این اے 254 سے رکن اسمبلی محمد اسلم خان کیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

بدھ 25 ستمبر 2019 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2019ء) این اے 254 سینٹرل کراچی سے تحریک انصاف کے منتخب ایم این اے محمد اسلم خان کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر د ی گئی ۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فریقین کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے کوئی بھی پیش نہیں ہوا،الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ایم این اے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔الیکشن کمیشن میں درخواست فخر السلام نے تحریک انصاف کے ایم این اے اسلم خان کے خلاف دائر کر رکھی تھی۔درخواست الیکشن ایکٹ 2017 کے سکیشن 231 کے تحت دائر کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات