Live Updates

حکومت کا ڈنڈا ہے کہ ہمارے لاڈلوں کے سکینڈلز مت سامنے لاؤ: راؤف کلاسرا نے پروگرام بند ہونے کی وجہ بتا دی

حکومت ناراض تھی ہم نے جی آئی ڈی سی میں 452 ارب روپے کے غبن پر ایکسپوز کیوں کیا جس میں لمبے ہاتھ مارے جارہے تھے: سینئیر صحافی کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 25 ستمبر 2019 21:03

حکومت کا ڈنڈا ہے کہ ہمارے لاڈلوں کے سکینڈلز مت سامنے لاؤ: راؤف کلاسرا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر 2019ء) راؤف کلاسرا نے پروگرام بند ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ڈنڈا ہے کہ ہمارے لاڈلوں کے سکینڈلز مت سامنے لاؤ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ناراض تھی ہم نے جی آئی ڈی سی میں 452 ارب روپے کے غبن پر ایکسپوز کیوں کیا جس میں لمبے ہاتھ مارے جارہے تھے۔ تفصیلات کے بطابق رواں ہفتے راؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام آپ نیوز پر بند کر دیا گیا تھا کس پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار میجر ریٹائرڈ محمد عارف نے کہا کہ ’’میری اطلاع کے مطابق رؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام چینل کے معاشی معاملات خراب ہونے سے بند ہوا ہے ۔

کم پیسوں پر یہ کام کرتے نہیں اور زیادہ پیسے چینل دے نہیں سکتا ۔۔ اگر حکومت نے بند کروانا ہوتا تو حامد میر کا پروگرام نہ بند کروا دیتی۔

(جاری ہے)

پلیز اس پروپیگنڈہ میں نہ آئیں‘‘۔

 
 
اس پر راؤف کلاسرا نے جواب دیا کہ ’’ریٹائرڈ میجر صاحب آپ کی اطلاع غلط ہے۔ حکومت کے وزراء اور کرپٹ ایلیٹ کو ایکسپوز کرنے پر عمران خان ناراض تھی اور میسجز ارہے تھے۔

انتظامیہ دبائو میں تھی۔ اگست تک سب کی تنخواہیں کلیر ہیں۔اس لیے جھوٹ نہ پھیلائیں۔ عامر اور میں نے زیادہ پیسوں کی جاب چھوڑ کر ہمیشہ ازادی کو ترجیح دی ہے۔‘‘
 
انہوں نے کہا کہ ’’ آپ ہمارے سب چینلز جہاں ہم نے کام کیا پوچھ لیں کہ ہمارا ایشوز ازادی تھا یا پیسے تھے؟ہم نے صحافت پیسے بنانے کے لیے نہیں جوائن کی تھی۔

بھاری بھر کم تنخواہیں چھوڑ کر کم تنخواہوں پر کام کیا تاکہ قاری اور ناظرین کو دھوکا نہ دیں۔ لیٹروں کو ایکسپوز اس لیے نہ کریں کہ نوکری چلی جائے گی؟‘‘
 راؤف کلاسرا نے کہا کہ ’’ کس چینل میں بحران نہیں ہے؟تمام بڑے چینلز کی تنخواہیں چار سے تین ماہ سے ادا نہیں ہوئیں۔پوری اکانومی میں بحران ہے۔ اٹو انڈسٹری بند ہورہی ہے،کاروبار ٹھپ ہورہے ہیں،مارکیٹ ڈاون ہونے سے اشتہارات نہیں تو بحران ائے گا۔اوپر سے حکومت کا ڈنڈہ ہمارے لاڈلوں کے سکینڈلز مت سامنے لائو ورنہ بند‘‘۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات