چیف جسٹس پاکستان اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

بدھ 25 ستمبر 2019 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اور ان کی فیملی پی آئی اے کی پرواز پی کے 713کے ذریعے روانہ ہوئے ۔چیف جسٹس پاکستان کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائمقام چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔