Live Updates

وزیراعظم عمران خان کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اقوام متحدہ میں موجود ہیں،شہریار خان آفریدی

بدھ 25 ستمبر 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2019ء) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت اقوام متحدہ میں کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے موجود ہیں۔کشمیر میں لاک ڈاون 50 روز سے تجاوز کر چکا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہم تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم اس وقت ایک پیج پہ ہونے کی ضرورت ہے۔

تمام سیاسی پارٹیاں خواہ آپس میں کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں، اس وقت اس سنگین صورتحال میں متحد رہیں۔عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں اور وہ اس وقت اقوام متحدہ میں ایک پاکستانی لیڈر کی حیثیت سے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کا بحیثیت پاکستانی، خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق کیوں نہ ہو، یکجا ہو کر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہی وقت کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پہ عوام اور تمام تر سیاسی پارٹیوں سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ برائے مہربانی یکجا رہیں اور تمام عالمی برادری کو ایک پیغام دیں تا کہ کشمیری بھائیوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ سکے۔شہر یار آ فریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کے بے جا مظالم بھارت کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم تمام پاکستانی بہ حیثیت قوم کشمیریوں کے لئے متحد ہیں۔

تمام سیاسی پاٹیوں کو اس سنگین موقع پر ذاتی مفاد کو الگ کر کے فقط ملکی مفاد کے لئے عمران خان کے ساتھ بھارت کے خلاف ہم آواز ہونا چاہیے۔ فرقہ واریت میں پڑ کے ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 58 ممالک کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف پکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔کیا ہم پاکستانی آپس میں سیاسی اختلافات کو پس پردہ ڈال کر ایک متحد قوم کے طور پر نہیں ابھر سکتی کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کا تعلق کسی مذہب، فرقے یا سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ انسانیت سے ہے۔

اور ہمیں عمران خان کی کشمیری بھائیوں کے لئے اٹھائی جانے والی حق کی آواز میں آواز ملانی چاہیے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم سب عمران خان کے ہم آواز بن کر کشمیر کے ساتھ اور بھارتی جارہیت کے خلاف ہیں۔ائٓو ہم ایک ہو جائیں، انسانیت کے لیے، کشمیر کے لیے اور ایک باوقار اور غیرت مند ملک کے باسی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے لیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات