Live Updates

مائیکروسافٹ کے بانی بیل گیٹس وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے ان کے ہوٹل پہنچ گئے

بل گیٹس اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات 30منٹ تک جاری رہی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 26 ستمبر 2019 01:06

مائیکروسافٹ کے بانی بیل گیٹس وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر2019ء) مائیکروسافٹ کے بانی بیل گیٹس وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے ان کے ہوٹل پہنچ گئے۔ بل گیٹس اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بل گیٹس خود وزیراعظم عمران خان کو ملنے ان کے ہوٹل پہنچے جہاں دونوں شخصیات نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے حوالے سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب سے توہینِ رسالت اور توہینِ مذہب سے متعلق مسائل کے سیاق و سباق تلاش کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ مہاتیر محمد اور اردوان کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں نیا انگریزی ٹی وی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، دنیا اور مسلمانوں کو مسلم تاریخ بتانے کے لیے فلمیں اور ڈرامے بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام کؤسے متعلق لوگوں کے غلط نظریات بھی اس طرح دور کیے جائیں گے جس کی وجہ سے وہ مسلمانوں سے دور ہٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مسلمانوں کو ان کا اپنا میڈیا دیا جائے گا جو ان کی بات کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات