لاہور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بہن کو برہنہ حالت میں قید رکھنے والے 2 بھائی گرفتار

ملت پارک کی رہائشی روشن آراء کو اس کے بھائیوں نے جادو ٹونے کی شکار بتا کر گھر میں قید کر رکھا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 26 ستمبر 2019 14:51

لاہور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بہن کو برہنہ حالت میں قید رکھنے والے 2 بھائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 ستمبر 2019ء) کچھ عرصہ قبل حافظ آباد میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں بھائیوں نے جائیداد کے بٹوارے سے بچنے کی خاطر سگی بہن کو بیس سالوں سے گھر کے ایک کمرے میں بند کر کے رکھا تھا۔ بھائیوں کے ہاتھوں ظلم و زیادتی کا شکار بننے والی اس خاتون کو جب بازیاب کرایا گیا تو اس کی حالت بہت ہی خراب تھی۔ تاہم اب ایسا ہی ایک واقعہ لاہور جیسے شہر میں بھی پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملت پارک کے علاقے میں دو بھائیوں کی جانب سے اپنی سگی بہن کو گھر پر قید رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بھائیوں کی قید سے بازیاب ہونے والی 25 سالہ بہن روشن آراء اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے جس نے ایم ایس سی کر رکھی ہے۔ اس کے بھائیوں نے اس پر جادو ٹُونا ہونے کا بہانہ بنا کر اسے گھر پر ہی قید کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے گھر پر چھاپہ مار کر مظلوم لڑکی روشن آراء کو بھائیوں کی قید سے چھُڑوا لیا۔

جبکہ اس کے دونوں بھائیوں عامر اور مکرم کو بھی فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں سنگدل بھائیوں پر اپنی بہن کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک ہمسایہ عبدالرحمن کے بیان پر درج کیا گیا۔ جس نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی تھی۔ مقدمے کے مُدعی عبدالرحمن نے بتایا کہ دونوں بھائیوں نے اپنی بہن کو جادو ٹونے کا شکار ظاہر کر کے اسے گھر کے ایک کمرے میں برہنہ حالت میں قید کر کے رکھا ہوا تھا، ہمسایوں کو اکثر 25 سالہ لڑکی کی چیخ و پُکار بھی سُنائی دیتی تھی۔

اہل محلہ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی اپنی ایک بہن کو قتل کر چکے ہیں ،  روشن آرا ایک پڑھی لکھی لڑکی ہے اس نے ایم ایس ای کی ڈگری لے رکھی ہے ،جبکہ اسکے بھائیوں کا محلے میں بھی کسی کے ساتھ میل جول نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :