پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر کراسنگ پوائنٹ وقتی طور پر بند کر دیا

فیصلہ افغانستان میں الیکشن اور انتقال اقتدار کے شفاف عمل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 ستمبر 2019 16:37

پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر کراسنگ پوائنٹ وقتی طور پر بند کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 ستمبر 2019ء) پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر کراسنگ پوائنٹ وقتی طور پر بند کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ افغانستان میں الیکشن اور انتقال اقتدار کے شفاف عمل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔پاک افغان بارڈرپر 26 سے 29ستمبر تک تجارت کے لیے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔

تمام کارگوٹرمینل اور پیسج وے 27 اور 28 ستمبر کو بند ہوں گے۔ایمرجنسی کے مریض پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں 28 ستمبر2019 کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم دو ماہ سے جاری ہے۔دوماہ سے جاری مہم 25 ستمبر2019 کو اختتام پذیرہوگا۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخابات میں موجودہ افغان صدر محمداشرف غنی محمد ‘چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر عبداللہ عبداللہ‘سابق افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزمحمد حنیف اتمر‘ گلبدین حکمت یار‘ احمدولی مسعود ‘ حاجی محمد ابراہیم الکوزی اور داکٹر زلمی رسول سمیت18 اٴْمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ترجمان عبدالعزیزابراہیمی کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے لئی96 لاکھ اہل ووٹررجسٹرڈہوچکے ہیں جن کے لئے 7385 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے تاہم حکومت صرف 5388 پولنگ سٹیشن پر سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ باقی دوسو پولنگ سٹیشن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بندرہیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ افغان صدارتی انتخابات پرتقریباً 149 ملین ڈالر اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جن میں 29 ملین ڈالرامریکہ اور 30 ملین ڈالر بین الاقوامی ممالک امداد دیں گے۔ قبل ازیںشیڈول کے مطابق افغان صدارتی انتخابات رواں سال 20 /اپریل کو منعقد ہونا تھے تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بناء صدارتی انتخابات کئی بار ملتوی کردیئے گئے اور اب نئے شیڈول کے مطابق 28 ستمبر 2019 کو صدارتی انتخابات منعقدہوناقرارپائے ہیں۔

افغانستان میں 15 /اپریل 2014کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں دو اٴْمیدوار موجودہ افغان صدر محمد اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کامیاب ہوئے تھے۔ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر محمداشرف غنی‘ چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر عبداللہ عبداللہ ‘سابق افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز حنیف اتمر‘ جماعت اسلامی کے گلبدین حکمت یار‘ احمدولی مسعود ‘ حاجی محمد ابراہیم الکوزی ‘ داکٹر زلمی رسول‘ عبداللطیف پدرام‘ نورالحق علومی‘ پروفیسر ڈاکٹر غلام فاروق نجرابی‘ محمد حکیم تورسن‘ رحمت اللہ نبیل‘ سیدنوراللہ جلیلی‘ ڈاکٹرفرامرزتمنا‘محمدابدالی‘ نوررحمان لیوال‘محمدشاہب حکیمی اور عنائت اللہ حفیظ حصہ لے رہے ہیں۔

تمام اٴْمیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کئے جاچکے ہیں جن میں محمداشرف غنی کو کتاب اور ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو ترازوکے نشان مل چکے ہیں۔اتوار کے روز افغان صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔افغان صدراتی انتخابات میں کوئی بھی خاتون اٴْمیدوار شامل نہیں