پاکستانی آئین میں ہمارے اکابرین نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا جو سنہری حروف میںلکھاجائے گا،مجلس تاجدار ختم نبوت

جمعرات 26 ستمبر 2019 20:38

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) مجلس تاجدار ختم نبوت پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ پیر خادم حسین خورشید الازہری،ممتاز عالم دین مفتی قاری عبدالحمید چشتی صاحبزادہ پیر عمران ابدالوی ، مولانا سید امان اللہ ہاشمی ،میاں بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ مولانا محمد فاضل ، علی احمد فریدی ، صاحبزادہ پیرعبدالجبار گیلانی، سید شفیق گیلانی، پیر سید مظہر شاہ سیالوی، صاحبزادہ سید رضا شاہ ہمدانی و دیگر علما کرام و مشائخ عظام نے غلامان گولڑہ شریف چنیوٹ کے زیر اہتمام 7ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید طاہر شاہ ہمدانی نے کی، جبکہ اس موقع پررمجلس تاجدا ختم نبوت پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ پیر خادم حسین خورشید الازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین میں ہمارے اکابرین پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی، پیر سید جماعت علی شاہ علی پوری ،مولانا ابوالحسنات قادری کی کوششیں رنگ لائیں اور بالخصوص1974کی تاریخ میں قومی اسمبلی کے فلور پر سابقہ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی1974 کی موجودگی میں قائد اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی نے متفقہ طور پر قرار داد پیش کر کیقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا جو سنہری حروف میںلکھا جائے گا۔