Live Updates

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفدنے صدرانتخاب عالم سوری کی قیادت میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی علیل والدہ عصمت صدیقی کی عیادت

جمعرات 26 ستمبر 2019 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفدنے صدرانتخاب عالم سوری کی قیادت میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی علیل والدہ عصمت صدیقی کی عیادت کی ۔انجینئر وسیم فاروقی ،اسلام الدین و دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی موجود تھیں ۔وفد نے ڈاکٹرعصمت صدیقی کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔

(جاری ہے)

صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک انتخاب عالم سوری نے اہلیان کراچی اور تمام پاکستانیوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ علیل ہیں اورانہیں اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کا بھی غم ہے ،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی کہ وہ امریکا کے دورہ پر ہیں ،وہ ڈاکٹر عافیہ کو فوری رہا ئی دلائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات