جعلی مکھن اور آئس کریم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کے قوانین متعارف کرانے کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) جعلی مکھن اور آئس کریم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کے قوانین متعارف کرانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جعلی مکھن اور آئس کریم کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

زندہ دلان لاہور کو انتہائی مضر صحت مکھن اور آئس کریم کھلائی جارہی ہے۔لکشمی چوک، گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ وحدت روڈ،اقبال ٹان،دھرم پورہ وغیرہ اس میں شامل ہیں۔کھانے پینے کا گڑھ سمجھے جانے والے فوڈ پوانٹس می ان کی فروخت جاریہے ۔ٹکا ٹک،کڑاہی،شامی ٹیکیوں،توا قیمہ،دال مکھنی و دیگر کھانوں میں جعلی مکھن استعمال ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یہی حال جعلی آئس کریم کا بھی ہے جس کا سب سے زیادہ شکار سکول جانے والے بچے ہیں۔

مضر صحت اشیا کی فروخت سے شہریوں کی زندگیاں دا پر لگ گئیں ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے آنکھیں موند رکھی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو ان جعلی اشیا فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرے۔ملاوٹ مافیا کو نشان عبرت بنانے کے لیے سخت سزاں کے قوانین متعارف کروائے جائیں۔