تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے ،4سے 9سال تک کے ہر بچے اور بچی کے سکول میں داخلے کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور میاں مقصود احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن این سی ایچ ڈی اعجاز احمد چوہدری نے بچوں کے داخلے کی انرولمنٹ سکینڈ فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی شکیل احمد ،ڈی ای او ایلمنٹری ملک محمد اشرف ، ڈی ای او لٹریسی دانش گل ،گڈ تھنکر آرگنائزیشن سے وقاص عابد ، اتحاد فائونڈیشن سے میڈم ارشاد بھٹی ، الفاء فائونڈیشن سے جواد احمد سید ، اعلیٰ سماجی شخصیات اور کارکنان نے اس موقع پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بچوں کی سکول میں انرولمنٹ سکینڈ فیز مہم امریکن افوجی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی قصور اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں ضلع قصور کی نمایاں این جی اوز بھی حصہ لے رہی ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہونی چاہیے اس لئے والدین اور اساتذہ کو ہر حالت میں اس پر توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بیادی حق ہے اس لئے چار سے نو سال کی عمر کا جو بھی بچہ سکول نہیں جاتا اس کو فوری طور پر کسی بھی سکول میں داخل کروانے کا بندوبست کیا جائے تا کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :