4دن کی بچی کو اغواء کر کے اپنی بیٹی ظاہر کرنیوالی ملزمہ گرفتار، معصوم ننھی کلی بازیاب

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:30

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) سعودیہ میں مقیم بے اولاد امیر زادے کی تیسری بیگم کیطرف سے 4 دن کی بچی کا اغوا، نومولود کو برامد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ کے ہمراہ ڈی پی او دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک معصوم ننھی کلی کو صرف 4 دن کی عمر میں ایک منظم سازش کے تحت اغوا کر لیا گیا اور پتہ چلنے پر ایک خوب ڈرامہ رچایا گیا، تھانہ چوک قریشی کے علاقے کی رہائشی بشریٰ بی بی نے سعودیہ میں 9 ماہ سے مقیم ڈیرہ غازی خان کے ابراہیم سے شادی کی جس کی پہلی دو بیویوں سے اولاد نہ تھی مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کی رہائشی تیسری بیگم بشریٰ بی بی نے شوہر کے سعودیہ جانے کے 9 ماہ بعد چوک قریشی کے ہی علاقے کی رہائشی اپنی ہی رشتہ دار ریحانہ بی بی کی نومولود 4 دن کی بیٹی کنزا بی بی کو اغوا کر کے ڈیرہ غازیخان لے گئی اور اپنے شوہر کو بیٹی پیدا ہو جانے کی خوشخبری دی، پولیس نے جب اس اطلاع پر تحقیق کی تو بچی کو ٹریس کر لیا گیا تاہم ایک تیار شدہ جال میں پولیس کو پھنسانے کی بھی ناکام کوشش کی گئی جسمیں اغوا کار خاتون نے ہسپتال سے اپنے بطن سے بچی کی پیدائش سمیت مختلف ثبوت پیش کیئے، تاہم پولیس نے مزید تحقیق کرتے ہوئے ہوئے سارا ڈرامہ بے نقاب کرتے ہوئے معصوم ننھی کلی کنزا کو بازیاب کر کے اغوا کار خاتون بشریٰ کو گرفتار کر لیا اور بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا، اپنی بچی کو واپس اپنی گود میں پا کر بچی کی ماں کے دیدنی مناظر اور پولیس کو دعائیں، اہل علاقہ نے بھی پولیس کی اس کارروائی پر خراج تحسین پیش، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی عمران حمید، اے ایس آئی طارق، لیڈی کنسٹیبل طاہرہ مہناز کو تعریف اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔