عرفان اقبال شیخ لاہور چیمبر کے بلامقابلہ صدر، علی حسام اصغر سینئر نائب صدر، میاں زاہد جاویدنائب صدر منتخب

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:35

لاہور۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) عرفان اقبال شیخ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر، علی حسام اصغر سینئر نائب صدر جبکہ میاں زاہد جاوید احمد نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان اقبال شیخ، علی حسام اصغر اور میاں زاہد جاوید احمد نے گذشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل شاہد خلیل کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ان کے مقابلے میں کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی نہ آنے پر تینوں بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ لاہور چیمبر کے نئے عہدیدار یکم اکتوبر سے اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔

متعلقہ عنوان :