خانیوال ،انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے‘‘ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی‘‘ کا اجلاس

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:57

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے‘‘ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی‘‘ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو کچہ کھوہ اور میاں چنوں کے علاقوں میں ان ڈور سر ویلنس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم بارے آگاہی مہم کو تیز کیا جائی- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے انسداد ڈینگی مہم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے چیف آفیسر بلدیہ خانیوال کو احکامات دیئے کہ شہر میں ٖصفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائی جائے اور کسی جگہ پر گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں عملہ صفائی کی علاقہ وائز ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور انکو کام کے دوران مخصوص جیکٹس پہننے کا پابند کیاجائے انہوں نے کہا کہ صفائی کی اہمیت بارے بھی بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز سمیت محکمہ تعلیم، زراعت، سوشل ویلفیئر، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :