بنو ں ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:59

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) بنو ں میںفائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ غوریوالہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹی کو زخمی کردیا جنہیںطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیافائرنگ جائیداد کے تنازعے پر کی گئی ہے اسی طرح فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں پیش آیا جہاں پر بھی جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے دو افرادکی جانیں چلی گئیں جن کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں دونوں واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے۔