Live Updates

وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں دین اسلام کے نمائندے ہیں، مفتی عبدالقوی

جمعہ 27 ستمبر 2019 20:38

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عدلیہ آزاد ہے اور میں آزاد عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی تقاریر بتا رہی ہیں کہ وہ پوری دنیا میں دین اسلام کے نمائندے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قندیل بلوچ قتل کیس میں باعزت بری ہونے کے بعد اپنے مدرسے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ آج میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے کرم فرمایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر عدلیہ آزاد ہے اور عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ22 کروڑ پاکستانیوں میں سے کسی نے شہادت نہیں دی کہ مفتی قوی کبھی قتل میں ملوث تھا، قندیل کے گھر والے ہائی کورٹ میں جائیں سپریم کورٹ میں جائیں یا نہ جائیں، مفتی قوی کو ہر جگہ انصاف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ آج عمران خان کو امت مسلمہ سلام پیش کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے خودکو انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کررکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ غریب بچیوں کے جہیز اورتعلیم کیلئے ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات