Live Updates

ْوزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھرپو رنمائندگی کی ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی نمائشوں میں شرکت ،مختلف ممالک کیساتھ وفود کے تبادلوں پر توجہ مرکوز کی جائے

ہفتہ 28 ستمبر 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کی بھرپو رنمائندگی کی ہے جس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ،برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت اورمختلف ممالک کے ساتھ نجی شعبے کے وفود کے تبادلوں پر توجہ مرکوز کی جائے ،اکتوبر میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں سے مستقبل میں روابط کو فروغ دینے کیلئے میکنزم بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے رہنما ئوںپرویز حنیف، عبد اللطیف ملک ، ریاض احمد ،اعجاز الرحمان ، سعید خان ،میجر (ر) اختر نذیر ،محمد اکبر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی موثر تصویر کشی کر کے عالمی دنیا کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور اس کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے ۔ عالمی نمائشوں میں شرکت اور مختلف ممالک کے ساتھ نجی شعبے کے وفود کے تبادلوں کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔ رہنمائوں نے کہا کہ کارپٹ ایسوسی ایشن اکتوبر میں پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں سے مستقبل میں روابط کو یقینی بنانے کیلئے میکنزم بنائے گی جس سے کارپٹ انڈسٹری کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات