صادق آباد میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرالیا

نوجوان کو سگی ماں اور بہنوئی نے جائیداد کے لئے زنجیروں سے جکڑ کے رکھا تھا

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:09

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) رحیم یارخان کے شہر صادق آباد میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرالیا، نوجوان کو سگی ماں اور بہنوئی نے جائیداد کے لئے زنجیروں سے جکڑ کے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی علاقے بستی کامدار میں بہنوئی اور سگی ماں نے اپنے ہی بیٹے کو زنجیروں میں قید کر رکھا تھا، 20سال کیعامرکوبازیاب کراکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔عامر کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ بہنوئی نے لالچ میں ساری جائیدادیں بیچ دی اور گاڑیاں خرید لیں۔ملزمان عامر کو پاگل ظاہر کرتے اورکسی کے پوچھنے پر زنجیر سے باندھنے کا بہانہ کرتے۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ملزمان فرار ہوگئے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :