شنکیاری میں جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:18

شنکیاری میں جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی نے پولیس کے روبرو ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری میں جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اپنی بہن کرن بی بی سے کھانا مانگا جو اس نے دینے میں لیت و لعل سے کام لیا، غصہ آنے پر میں نے لکڑی کا ٹکڑا اٹھا کر دے پھینکا جو اس کے سر میں جا لگا جس کی وجہ سے اس کے سر سے شدید خون بہنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ موقع پر ہی بحق ہو گئی۔

باغوار شنکیاری میں اپنی بہن کرن بی بی دختر گلاب کو قتل کرنے والے ملزم بھائی آکاش نے عدالت کے روبرو بھی اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ غصہ میں آ کر لکڑی اس کے سر پر دے ماری جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ملزم کو اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :