گورنمنٹ گرلز کالج سرائے صالح کی پروفیسر مسز فرح ناز نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:18

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) گورنمنٹ گرلز کالج سرائے صالح کی پروفیسر مسز فرح ناز نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جیت لیا۔ مذکورہ ایوارڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام منعقدہ ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے کالجز کے اساتذہ کے مابین بیسٹ ٹیچر کا انتخاب ہوا اور جیتے گئے اساتذہ کو ایوارڈ دیا گیا جس پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح ہری پور کی شعبہ کیمسٹری کی پروفیسر مسز فرح ناز کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا جو نہ صرف کالج بلکہ ہزارہ بھر کیلئے ایک اعزاز ہے جس کا سہرا پرنسپل عذرا یاسمین کے سر جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :